Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
آڈیو لیک گند اچھالنے سے زیادہ کچھ نہیں ! عمران نے خاموشی توڑ دی | زرائع نیوز

آڈیو لیک گند اچھالنے سے زیادہ کچھ نہیں ! عمران نے خاموشی توڑ دی

اسلام آباد : چئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا مبینہ آڈیوز لیک ہونے پر ردِعمل آ گیا،عمران خان کی مبینہ آڈیوز چند روز سے سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن میں نازیبا گفتگو کی گئی۔

ایک انٹرویومیں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آڈیوز ٹیپ کا مقصد بلیک میل کرنا اور گند اچھالنا ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ امریکہ کی خواہش تھی عمران خان کو ہٹایا جائے۔ یہاں ساری گیم اپنی ذات کو پروموٹ کرنے کے لیے تھی اور چوروں نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا جبکہ 11 سو ارب روپے کی چوری معاف کرائی گئی۔ دو چور خاندانوں نے ملک میں اداروں کو ٹھیک نہیں ہونے دیا، شہباز شریف نے اقتدار میں آکر سب سے پہلے ایف آئی اے کو تباہ کیا، ایف آئی اے کے افسر رضوان کو ہارٹ اٹیک ہوا، شہباز شریف کے کیس کے چار گواہان مر چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب پر انہوں نے اپنا بندہ بٹھا دیا اب سارے کیسز ختم ہو رہے ہیں۔