کراچی: کراچی ٹیسٹ میں تیسرے روزکیوی کھلاڑی پاکستانی بولنگ کے آگے ڈٹ گئے۔ اور 6 وکٹوں پر 440 رنز کا مجموعہ جوڑ لیا۔کیویز کو شاہینوں پر برتری حاصل ہوگئی۔
پہلے ٹیسٹ میچ میں کیوی اوپنرز ڈیون کونوے اور ٹام لیتھم نے پاکستان میں اوپننگ شراکت کا 57 سالہ کیوی ریکارڈ توڑتے ہوئے 183 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔
لیتھم 113، کونوے 92، ہینری نکولس 22، ڈیرل مچل 42، ٹام بلنڈل 47، مچل بریسویل 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
کپتان کین ولیمسن نے سنچری مکمل کرلی۔ وہ 105 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
