Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کرکٹر بسمہ معروف نے تمغہ امتیاز والد اور والدہ کے نام کر دیا | زرائع نیوز

کرکٹر بسمہ معروف نے تمغہ امتیاز والد اور والدہ کے نام کر دیا

لاہور : پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے یومِ پاکستان کے موقع پر ملنے والے تمغۂ امتیاز کو اپنے والدین کے نام کردیا۔

بسمہ معروف نے یومِ پاکستان کے موقع پر کل صدر عارف علوی سے تمغۂ امتیاز وصول کیا جس کے بعد انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار سوشل میڈیا پر کیا۔

بسمہ معروف نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’یہ میرے لیے ایک اعزاز ہے، یہ ایوارڈ اپنے والدین خاص طور پر والد کے نام کرتی ہوں جو ہر وقت میرے ساتھ کھڑے رہے۔

سابق کپتان سرفراز احمد سمیت دیگر کرکٹرز اور مداحوں نے بسمہ معروف کو مبارک باد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔