Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ٹوئٹر نے پاکستانی صارفین کیلیے بھی پیڈ ویریفکیشن سروس متعارف کرادی | زرائع نیوز

ٹوئٹر نے پاکستانی صارفین کیلیے بھی پیڈ ویریفکیشن سروس متعارف کرادی

اسلام آباد : ٹوئٹر نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں پیڈ ویری فکیشن اکاؤنٹ سروس کا آغاز کر دیا۔ٹویٹر کے مالک ایلون مسک نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایک بامعاوضہ تصدیقی سروس کا اعلان کیا ہے جو صارفین کو مائیکرو بلاگنگ سائٹ کا مشہور بلیو چیک مارک حاصل کرنے کے قابل بنائے گا جو ایک تصدیق شدہ اور مستند اکاؤنٹ کی شناخت دے گا۔

اکاؤنٹ ویری فکیشن کیلیے ٹویٹر بلیو نامی پلیٹ فارم صارفین کیلیے متعارف کرایا گیا ہے، جہاں وہ سائن اپ کر کے آئی ڈی ویری فکیشن کیلیے اپلائی کرسکتے ہیں۔

بلیو ٹک والے اکاؤنٹ کو طویل ٹویٹ کی سہولت، مانیٹائزئشں، بک مارک فولڈرز، حسب ضرورت نیویگیشن، ٹویٹ میں ترمیم، ٹویٹ کو کالعدم کریں، اور دیگر بہت سی سہولیت پیش کی جائیں گی۔

اس سروس کو حاصل کرنے کے عوض ماہانہ 2250 روپے ادا کرنا ہوں گے جبکہ سالانہ رعایت کے ساتھ فیس 23،700 روپے ہوگی۔