Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
پی ایس ایل میں کوئٹہ کو بھی ایک میچ کی میزبانی ملنے کا امکان | زرائع نیوز

پی ایس ایل میں کوئٹہ کو بھی ایک میچ کی میزبانی ملنے کا امکان

کراچی : پاکستان سپرلیگ کے گورننگ کونسل اجلاس میں ایک میچ کی میزبانی کوئٹہ کو دینے پر اتفاق اور پی ایس ایل کا حتمی شیڈول اگلے ہفتے جاری کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا۔

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں پی سی بی کرکٹ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کی صدارت میں اجلاس ہوا۔

لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے نمائندوں اجلاس میں موجود تھے ۔

کراچی کنگز، کوئٹہ اور پشاور زلمی کے حکام نے ویڈیو لنک پر شرکت کی۔فرنچائز نے پی ایس کے بانی چیئرمین نجم سیٹھی کا پرتپاک استقبال کیا۔

اجلاس میں پی ایس ایل کے مالی اور انتظامی معاملات پر مشاورت کی گئی۔نجم سیٹھی نے فرنچائز مالکان کے مسائل کو مشاورت سے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔اس موقع پر پی ایس ایل ایٹ کا کم از کم ایک میچ کوئٹہ میں کروانے پر اتفاق کیاگیا۔فرنچائز نے نجم سیٹھی کی قیادت میں لیگ کو دنیا کی نمبر ون لیگ بنانے کا عزم کیا۔