Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
شہرقائد بارش، کرنٹ لگنے سے 8 ماہ کی بچی سمیت 6 جاں بحق | زرائع نیوز

شہرقائد بارش، کرنٹ لگنے سے 8 ماہ کی بچی سمیت 6 جاں بحق

کراچی میں ہونے والی بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک بار پھر شہریوں کی اموات ہوئیں ہیں اطلاعات کے مطابق کراچی میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سمیت مختلف واقعات میں 6 شہریوں کی اموات ہوئیں لیاقت آباد میں50 سالہ شہری صابر، کلفٹن شاہ رسول میں چار سالہ بچی تانیہ، بلدیہ عابد ٹاؤن میں یاسین، لائٹ ہاؤس کے قریب 45 سالہ ساجد لودھی، اورنگی ٹاؤن غازی گوٹھ اجتماع گاہ کے قریب 8 ماہ کی بچی مسکان ولد مجید جاں بحق ہوئی۔

اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر اے 13 میں گھر میں بارش کے بعد دیواروں میں بھی کرنٹ آیا، جس کے بعد شہری پریشان ہوئے اور انہوں نے کے الیکٹرک سے رابطہ بھی کیا مگر کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود شکایت کو دور نہ کیا گیا۔