Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
حکومت کا اسکولوں میں‌ 10 روز کی چھٹیاں‌ دینے کا اعلان | زرائع نیوز

حکومت کا اسکولوں میں‌ 10 روز کی چھٹیاں‌ دینے کا اعلان

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور سمیت صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں 10 دن کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا نے پرائمری اور مڈل اسکولوں میں شدید گرمی سے بچوں کی بے ہوشی کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر اسکولوں کو بند کرنے کا حکم دے دیا۔

حکومتی اعلان کے بعد پیر سے سرکاری و نجی اسکولوں میں 10 روزہ تعطیلات ہوں گی اور 14 اگست کے بعد چھٹیاں ختم ہونے پر اسکولز کھولے جائیں گے۔ صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ حکم کی عدم تعمیل پر ریگولیٹری اتھارٹی چھاپے مارے گی اور اسکولوں کو بند کرکے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ خیبر پختون خوا کے میدانی علاقوں میں بعض سرکاری اور نجی اسکولز یکم اگست سے کھول دیے گئے تھے۔