اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی خالی 33 نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن 16 مارچ کو ہو گا، جس کے لیے کاغذاتِ نامزدگی 6 سے 8 فروری تک جمع کرائے جا سکیں گے۔
کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 9 فروری کو ہو گی، اس حوالے سے الیکشن ٹریبونل 20 فروری تک اپیلیں نمٹائیں گے۔کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 22 فروری ہو گی، انتخابی نشان 23 فروری کو جاری کیے جائیں گے۔
