کراچی میں ایک بار پھر امیر باپ کی بگڑی اولادوں کے کرتوتوں نے خوف کی فضاء قائم کردی طارق روڈ پر مشہور و معروف بلڈرز کے بیٹے نے اپنے دوستوں اور مسلح گارڈز کے ہمراہ نجی یونیورسٹی کے طالب علم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور اغواء کر کے گاڑی میں لے جانے لگے تو متاثرہ نوجوان کے دوستوں کے جائے وقوعہ پر پہنچنے پر مسلح ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے متاثرہ لڑکے کو چھوڑ کر فرار ہوگئے
کراچی میں امیر باپ کی بگڑی اولادیں سدھرنے کا نام نہیں لے رہی ،،، بڑی گاڑی ، مسلح گارڈز اور طاقت کے نشے میں دھت امیر باپ کے بچوں سے شہر قائد کے نوجوان اب محفوظ نہیں ہیں
طارق روڈ ہاکی گراونڈ کے قریب اونتی ٹیریس کے سامنے شاہزیب پنجوانی نامی لڑکا اپنے دوستوں اور مسلح گارڈز کے ہمراہ آیا اور نجی یونیورسٹی کے طالب علم اور اونتی ٹیریس کا رہائشی معین عارف قادری کو بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے عقبی گلی نزد ہاکی گراونڈ لے گئے جہاں پر مسلح گارڈز نے مارنے کی نیت پاؤں کے قریب فائرنگ کی معین خوش قسمتی سے محفوظ رہا ، وہاں موجود بنگلوں کے گارڈز پر بھی مسلح گارڈز نے اسلحہ تانا اور پورے علاقے میں اسلحہ لہراتے پھرتے رہے اور گھنٹے تک تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد معین کو گاڑی میں ڈال کر لے جارہے تھے کہ معین کے دوست موقع پر پہنچ گئے اور ویگو نمبر 0234 kv روکنے کی کوشیش کی تو گارڈز نے ایک بار پھر فائرنگ کردی اور آگے جا کر معین کو گاڑی سے پھینک دیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جس کے بعد معین کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا، اونتی ٹیریس کے گارڈز کا کہنا ہے کہ ملزمان پہلے بلڈنگ میں داخل ہوئے ہیں اور ان کے ساتھ مسلح گارڈز بھی موجود تھے جو کہ معین کے گھر گھسنے کی کوشیش کی اور دھمکی امیز گفتگو کے بعد واپس جانے لگے تو معین اپنے گھر آرہا تھا کہ وہاں پر مسلح ملزمن نے تشدد کا نشانہ بنایا اور اغواء کرنے کی کوشیش کی ، ہاکی گراونڈ کے گارڈز کا کہنا ہے کہ مسلح گارڈز کا کہنا تھا کہ ہمارا تعلق آرمی سے ہے پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے




