Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پیپلز پارٹی پنجاب حکومت بچانے کے لئے ہر قربانی دینے کو تیار | زرائع نیوز

پیپلز پارٹی پنجاب حکومت بچانے کے لئے ہر قربانی دینے کو تیار

لاہور: سابق صدر آصف ذرداری نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کو بچانے کی جہدوجہد جاری رکھیں گے، ہرقربانی کیلئے تیار ہیں۔ آنے والا وقت انارکی اور انتشار کی سیاست کرنے والی قوتوں کا متحمل نہیں ہوسکتا، پیپلزپارٹی آئین کی بالادستی، پارلیمان کی بقا اورغریب کی فتح تک جہدوجہد جاری رکھےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کو بچانے کی جہدوجہد جاری رکھیں گے، جمہوری استحکام اور پارلیمان کی بالادستی کے لیے ہر قربانی کے لیے تیار ہیں۔

لاہور میں آصف زرداری کی زیرصدارت بلاول ہاؤس میں پیپلزپارٹی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہوا جس میں پنجاب کی سیاسی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی نے آصف زرداری کی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہار کیا۔