موبائل فونز کی درآمد میں کمی

کراچی : ملک میں موبائل فونز کی درآمد میں 66 فیصد کی بڑی کمی کا انکشاف ہوا ہے ۔

رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 66 فیصد کمی کے ساتھ 29 کروڑ ڈالر کے لگ بھگ رہا۔

وفاقی ادارہ شماریات نے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران مجموعی طور پر چار ارب ڈالر سے زیادہ کی اشیائے خورونوش درآمد کی گئی ہیں جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 6 کروڑ 53 لاکھ ڈالر اور پاکستانی کرنسی میں 237 ارب روپے زیادہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: