Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی:‌ اورنگی ٹاؤن میں‌ قتل کی لرزہ خیز واردات | زرائع نیوز

کراچی:‌ اورنگی ٹاؤن میں‌ قتل کی لرزہ خیز واردات

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں گھریلو ناچاقی پر ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی اہلیہ اور دو بچوں سمیت چار افراد کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے منصور نگر میں پیش آیا جہاں ملزم نے گھریلو جھگڑے کے بعد مبینہ طور پر بیوی، دو بچوں اور سالے کو قتل کیا، بعد ازاں خود بھی خود کشی کی کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزم نے اہلیہ سے جھگڑے کے دوران اپنے اہلخانہ پر کلہاڑی کے وار کیے جس کی زد میں اس کا بیٹا اور بیٹی بھی آئے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے، جس کی شناخت منان کے نام سے ہوئی۔

انھوں نے بتایا کہ مرنے والے بچوں کی عمریں 3 سے 5 سال کے درمیان تھیں۔

سینئر سپریٹنڈنٹ ضلع غربی ناصر آفتاب نے بتایا کہ بچوں کا قتل والد نے کیا، اور واقعہ گھریلو ناچاقی کے دوران پیش آیا۔

ان کاکہنا تھا کہ ملزم کو ہسپتال سے گرفتار کیاگیا جبکہ اس نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرلیا ہے۔

سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ مقتولہ ملزم کی دوسری بیوی تھی۔