Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
بابر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 9 ہزار رنز بنانے والے بیٹر بن گئے | زرائع نیوز

بابر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 9 ہزار رنز بنانے والے بیٹر بن گئے

لاہور : قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا۔ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 9 ہزار رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔

پشاور زلمی کے کپتان نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے ایلیمنیٹر 1 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اپنی اننگز کے دوران 35واں رن لے کر یہ سنگ میل عبور کیا۔بابر اعظم نے 245ویں ٹی ٹوئنبابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 9 ہزار رنز بنانے والے بیٹر بن گئےٹی اننگز میں 9 ہزار رنز مکمل کیے جبکہ یونیورس باس کہلائے جانے والے کرس گیل نے یہ سنگ میل 249 اننگز میں حاصل کیا تھا۔

اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ویرات کوہلی اور چوتھے نمبر پر ڈیوڈ وارنر ہیں، دونوں نے بالترتیب 271 اور 273 اننگز میں 9 ہزار رنز مکمل کیے۔ بابر اعظم نے 8 ہزار سے 9 ہزار رنز کا سفر صرف 27 اننگز میں مکمل کیا۔