Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
شاہد آفریدی کی گود میں بچی کون ہے ؟ نادیہ جمیل نے تصویر شیئر کردی |

شاہد آفریدی کی گود میں بچی کون ہے ؟ نادیہ جمیل نے تصویر شیئر کردی

لاہور :سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاہد آفریدی کا شہرت میں کوئی ثانی نہیں ہے وہ جہاں بھی جاتے ہیں ان کے مداحوں اور چاہنے والوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں۔

اور اکثر اوقات پر وہ عوام کے ساتھ گھل مل بھی جاتے ہیں جس کا ایک نظارہ جہاز میں دوران سفر دیکھنے کو ملاہے۔

پاکستان کی معروف اداکارہ ” نادیہ جمیل “ نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے ساتھ شاہد آفریدی بیٹھے ہیں اور انہوں نے ایک چھوٹی سی بچی کو گود میں اٹھا رکھا ہے ۔

وہ بچی دراصل اداکارہ نادیہ جمیل کی بیٹی ہے جسے شاہد آفریدی نے محبت سے تھام رکھا ہے ۔

نادیہ جمیل نے اس سفر کی منزل کا ذکر اپنے پیغام میں تو نہیں کیا لیکن شاہد آفریدی کے ساتھ والی نشست پر بیٹھ کر یادگار سفر کی کہانی سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ ضرور شیئر کی ہے۔

جس میں ان کا کہناتھا کہ ”سفر کا شاندار ساتھی ثابت ہونے اور میری بیٹی کے ساتھ اتنا پیار جتانے پر میں آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

میری بیٹی پر جوش تھی اور شاہد بہت ہی تحمل مزاج ، وہ جانتے تھے کہ کیا بولنا ہے اور کیا کرناہے ، جب وہ پورے جہاز میں بھاگتی پھر رہی تھی اور ہم سب پر چڑھ رہی تھی ۔ تب شاہد نے اسے سنبھال لیا۔