Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ایئرپورٹس پر لگے خفیہ کیمرے ایک سال گزرنے کے باوجود مکمل فعال نہ ہوسکے | زرائع نیوز

ایئرپورٹس پر لگے خفیہ کیمرے ایک سال گزرنے کے باوجود مکمل فعال نہ ہوسکے

کراچی: جناح ٹرمینل سمیت ملک کے دیگر ہوائی اڈوں پرمشتبہ اورمطلوب افراد کی نشاہدہی کے لیے لگائے گئے کیمرے ایک سال گذرنے کے باوجود مکمل طورپرفعال نہ ہوسکے۔

ذرائع کے مطابق کراچی ائرپورٹ سمیت ملک کے دیگرائرپورٹس پرمشتبہ اورمطلوب افراد کی بروقت نشاندہی کے لیے نصب کیے گئے کیمروں کی تنصیب کو ایک سال گذرگیا تاہم یہ کیمرے اداروں کی باہمی چپقلش کی وجہ سے مکمل طورپرفعال نہ ہوسکے۔

انتظامی طورپرسول ایوی ایشن کے پاس ان کیمروں کی مانیٹرنگ روم کسی بھی ادارے کو نہیں سونپا جاسکا،بارڈرمینجمنٹ سسٹم کے تحت لگائے گئے ان کیمروں کا کنٹرول ایف آئی اے جبکہ ائرپورٹس پرتعینات دیگراداروں اے این ایف اورکسٹمز کے پاس بھی ہوگا،مشتبہ افراد کی تصاویر کی کیپچرنگ اوراسکینگ پرمبنی سسٹم ائرپورٹ سکیورٹی فورس کی ذمہ داری قراردی گئی ہے،جاپان کے تعاون سے انتہائی ہائی ریزولوشن کے حامل ان کیمروں کی تنصیب کراچی کے علاوہ،لاہور،اسلام آباد جبکہ ملتان کے ہوائی اڈے پرکی جاچکی ہے۔

ذرائع کے مطابق نصب کیمروں کی مدد سے ٹرمینل بلڈنگ میں داخل ہونے والے ہرفرد کی ساکت عکاسی کی جائیگی،جس کے دوران 60فیصد دھندلی تصاویربھی قابل شناخت بنائی جاسکے گی،کسی بھی مطلوب شخص کے چہرے کی ساخت(فیشل میچنگ)اداروں کے پاس پہلے سے موجود تصاویر سے مشابہت کی بنا پرمانیٹرنگ روم میں کیمرہ نمبر کے ساتھ منسلک آلارم بج جائیگا،جس کے ذریعے قانونی نقطہ نگاہ سے کسی بھی مشتبہ اورمطلوب فرد کی گرفتاری اورکارروائی انتہائی قلیل وقت میں ممکن ہوگی۔