کراچی:‌ لاپتہ افراد کے معاملے میں‌ اہم پیشرفت

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاپتہ افراد کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی کہ جب 7 افراد گمشدہ افراد خود بہ خود گھر پہنچ گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس حکام نے لاپتہ افراد سے متعلق رپورٹ کمیشن میں جمع کرا دی جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی سے لاپتہ 31 افراد میں سے 7 افراد بازیاب ہو چکے ہیں۔

پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بازیاب ہونے والوں میں ناصر شاہ، محمد نعیم، مرتضی چانڈیو،کاشف ،نعیم خورشید اور دیگر شامل ہیں۔ رینجرز کے وکیل نے صفائی پیش کرتے ہوئے ایک بار پھر عدالت کو آگاہ کیا کہ شہریوں کی گمشدگی یا لاپتہ ہونے کے معاملے سے رینجرز کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

یاد رہے کہ کراچی آپریشن شروع ہونے کے بعد سے شہریوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں تھی، ایم کیو ایم نے کئی بار کارکنان کی گمشدگی کا الزام سیکیورٹی اداروں پر عائد کیا تھا اور پھر متحدہ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اُن کے لاپتہ کارکنان کو پاک سرزمین پارٹی میں زبردستی شامل کروا کے بازیاب کرویا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: