Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کیا واقعی ایسا ہے؟‌ عائشہ گلالئی کا عمران خان کو بڑا چلینج | زرائع نیوز

کیا واقعی ایسا ہے؟‌ عائشہ گلالئی کا عمران خان کو بڑا چلینج

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) تحریک انصاف کی ناراض رہنما عائشہ گلا لئی نے کہا ہے کہ عمران خان قابلیت کی بات کرتے ہیں ،اگر ایسی بات ہے تو ایک پرچہ انہیں دیں اور ایک مجھے پھر دیکھتے ہیں کہ قابلیت کس میں زیادہ ہے۔

اسلام آباد میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے تحریک انصاف کے لیے قربانیاں دیں آج انہیں پیچھے کردیا گیا ،جلد اکبر ایس بابر اور جسٹس ریٹائرڈ وجہہ الدین میر ی قیادت میں ایک میٹنگ کریں گے اور ہم تحریک انصاف کے حقیقی مشن کو آگے لے کر چلیں گے۔

عمران خان کس منہ سے جمہوریت ،میرٹ اور شفافیت کی بات کرتے ہیں ،لاہور نے کے فیصلے سے پتہ چل گیا عوام ان کے ساتھ چلنے کو تیار نہیں ۔عائشہ گلا لئی نے کہا کہ عمران خان قابلیت کی بات کرتے ہیں ،انہیں اور مجھے سی ایس ایس کی سطح کا پرچہ دے دیں ،پھر دیکھتے ہیں کس میں کتنی قابلیت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ این اے 120میں الیکشن ہارنے کے بعدتحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں شکایت لے کرجانے کی بات کی ،میں مشورہ دیتی ہوں الیکشن کمیشن میں جانے کے بجائے سپریم کورٹ چلے جائیں لاہورکی عوام کے خلاف کہ ووٹ کیوں نہیں دئیے ۔

عائشہ گلالئی نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی اور کئی اہم رہنماء اُن کے ساتھ شامل ہوں گے اور ہم تحریک انصاف کو حقیقی روح میں ڈھالیں گے۔