Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
امن مشقوں کے پیش نظر ایم کیو ایم کا دھرنا موخر کرنے پر غور | زرائع نیوز

امن مشقوں کے پیش نظر ایم کیو ایم کا دھرنا موخر کرنے پر غور

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کل کا دھرنا موخر کرنے کے فیصلے پر غور کر رہے ہیں۔صحافیوں سے گفتگو میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا کل کا دھرنا موخر کرنے کے فیصلہ زیر غور ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیوی کی امن مشقوں کے پیش نظر ایم کیو ایم پاکستان دھرنے کے فیصلے پر نظرثانی کی جاسکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان پروگرامز کی وجہ سے دھرنے کی تاریخ تبدیل کی جاسکتی ہے، حتمی فیصلہ گورنر سندھ کامران ٹسوری سے ملاقات کے بعد کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، پی پی کی جانب سے عملی اقدامات پر دھرنا ختم کیا جائے گا۔