Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
شوکت ترین کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کی تیاریاں |

شوکت ترین کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کی تیاریاں

اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ادارے نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شوکت ترین کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے شوکت ترین کی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے خزانہ کے ساتھ گفتگو کی لیک آڈیو پر تحقیقات مکمل کرلیں۔

ذرائع نے مزید کہا کہ ایف آئی اے تحقیقات کے بعد شوکت ترین کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے,ایف آئی اے نے پی ٹی آئی سینیٹر کے خلاف کارروائی کے لیے وزارت داخلہ سے اجازت مانگ لی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایف آئی اے تحقیقات میں بتایا گیا کہ شوکت ترین کی گفتگو آئی ایم ایف سے ڈیل کو نقصان پہنچانے کے لیے تھی، پی ٹی آئی سینیٹر اس طرح قومی مفادات اور سیکیورٹی کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے,وفاقی حکومت نے شوکت ترین کی لیک آڈیو پر تحقیقات کے لیے معاملہ ایف آئی اے کو بھجوایا تھا۔