Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
Once Again ramazan moon dispute popalzai announce ramazan

پوپلزئی کو پھر چاند مل گیا، کے پی کے میں کل روزے کا اعلان

پاکستان بھر میں کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا مگر اس بار بھی جامعہ قاسم کو رمضان کی رویت کی 22 شہادتیں موصول ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کا کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں اجلاس منعقد ہوا جس میں شہادتیں اکھٹی کی گئیں۔ مفتی منیب الرحمان نے بتایا کہ چاند کی کہیں سے کوئی شرعی شہادت موصول نہیں ہوئی اسی بنیاد پر پہلا روزہ 7 مئی کو ہوگا۔

دوسری جانب پشاور  مسجد قاسم علی خان مفتی پوپلزئی کی زیر صدارت اجلاس اختتام پزیر ہوا جس میں 22 شہادتوں کی بناء پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ کل مورخہ 6 مئ 2019 بروز پیر کو خیبرپختونخواہ کے مختلف اضلاع میں پہلا روزہ ہوگا۔

رمضان کے چاند کا تنازع شدت اختیار کرگیا، مفتی منیب اور فواد چوہدری آمنے سامنے

دوسری جانب جماعت المسلمین نے بھی کل پہلا روزہ رکھنے کا اعلان کردیا جبکہ ملک بھر میں بسنے والی بوہرہ کمیونٹی نے مصری کلینڈر کے حساب سے آج پہلا روزہ رکھا تھا۔