رائے ونڈ: مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے تصدیق کی ہے کہ نوازشریف علاج کے لیے بیرونِ ملک جائیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ والدہ کے بعد والد میرے لیے سب سے عزیز ہیں، میں بھی اُن کے ساتھ بیرونِ ملک جانا چاہتی ہوں مگر نام ای سی ایل میں ہونے کی وجہ سے بیرونِ ملک کے تمام انتظامات شہبازشریف دیکھ رہے ہیں اور وہی نوازشریف کو لے کر باہر جائیں گے۔ مریم کا کہنا تھا کہ سیاست ہوتی رہے گی، ہم نوازشریف کی صحت کے لیے پہلے فکر مند ہیں۔
https://www.facebook.com/arynewsasia/videos/508090403112981/
