Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
’’ آرمی چیف کی خواہش ہے الیکشن میں پاک فوج کا عمل دخل کم سے کم ہو‘‘ | زرائع نیوز

’’ آرمی چیف کی خواہش ہے الیکشن میں پاک فوج کا عمل دخل کم سے کم ہو‘‘

 

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی خواہش ہے کہ الیکشن میں پاک فوج کا عمل دخل کم سے کم ہوا اور ایسا الیکشن کا طریقہ کار تیار کیا جائے جس میں فوج کا کہیں کوئی کردار نہ ہو۔

ایک روز قبل نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور نے مختلف موضوعات، آزادی مارچ، کشمیر، کرتار پور راہداری اور فوج کی الیکشن میں تعیناتی کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی اور تمام باتوں کے حقائق بیان کیے۔

فوج 20 سال سے ملکی سکیورٹی اور دفاع کے کاموں میں مصروف ہے جو ہمیں یہ اجازت نہیں دیتے کہ خود کو اس طرح کی چیزوں میں ملوث کریں یا الزام تراشیوں کا جواب دیں ‘جو بیان دیتا ہوں فوج کے ترجمان کی حیثیت سے دیتا ہوں۔ سیاست میں شاید ایسا ہوتا ہو کہ بیان دیں اور بعد میں کہیں یہ میرا ذاتی بیان تھا‘میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ فوج حکومت کے احکامات پر عمل کرتی ہے، ہم آئین میں رہتے ہوئے ریکوزیشن پراپنا کردار ادا کرتے ہیں‘ فوج کی خواہش نہیں کہ الیکشن میں کوئی کردار ادا کرے۔

فوج کے بغیر الیکشن سب سے خطرناک مطالبہ ہے، وزیرداخلہ