Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
Gremany mosque received thereat letters and bullitet

جرمنی کی مسجد کو دھمکی آمیز خطوط اور گولیاں‌ موصول

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں واقع غازی عثمان پاشا مسجد کو نامعلوم شدت پسند دہشت گردوں کی جانب سے مسلسل دھمکی آمیز خطوط موصول ہورہے ہیں اور ایک تحریر کے ساتھ اصلی گولی بھی بھیجی گئی۔

اے ایف پی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مسجد کی انتظامیہ کے صدر علی شینیل نے پولیس حکام اور مقامی انتظامیہ کو دھمکیوں کے حوالے سے آگاہ کیا تاہم ابھی تک خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے، انہوں نے پولیس تفتیش پر بھی عدم اعتماد کا اظہار کیا۔

مسجد کے صدر کا کہنا تھا کہ  دھمکیوں کی وجہ سے رمضان میں دعوت افطار کی منسوخی کے بارے میں غور کر رہے ہیں تاہم اس کا فیصلہ مسجد کی کمیٹی کے ارکان سے مشاورت سے کیا جائے گا۔