Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
Imran Khan Calls PM modi and give best wishes

عمران خان کے فون اور مبارک باد کے باوجود مودی کا وزیراعظم کو تقریب حلف برداری میں‌ نہ بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد: دفتر خارجہ اور وزیراعظم کے معاونِ خصوصی نعیم الحق نے تصدیق کی ہے کہ عمران خان نے مودی کو ٹیلی فون کر کے دوبارہ اقتدار ملنے پر مبارک باد دی۔

نعیم الحق نے بتایا کہ وزیراعظم نے مودی کو مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے ایک بار پھر بات چیت کا باب کھولنے کی دعوت دی۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے مودی کو کال کر کے دوبارہ بھاری اکثریت سے منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی اور ساتھ ہی مسئلہ کشمیر سمیت حل طلب مسائل پر مذاکرات کی دعوت بھی دی۔

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے مودی کے سامنے مؤقف پیش کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن قائم کر کے ہی عوام کو خوشحالی دی جاسکتی ہے۔

قبل ازیں اطلاع سامنے آئی تھی کہ وزیر اعظم عمران خان نے پڑوسی ملک بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کو فون کر کے دوسری بار انتخابات میں جیت پر مبارک باد دی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ عمران خان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو فون کر کے انتخابات میں کام یابی پر مبارک باد دی اور مستقبل میں عوام کی بہتری کے لیے ساتھ کام کرنے کی بھی پیش کش کی۔

دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نے اپنی تقریبِ حلف برداری میں عمران خان کو نہ بلانے کا فیصلہ کیا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری 30 مئی کو ہوگی جس میں مختلف ممالک کے سربراہان مملکت کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے سری لنکا، روس اور فرانسیسی صدور کے علاوہ اسرائیلی وزیر اعظم کو بھی مدعو کیا جائے گا، علاوہ ازیں ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زاید النہیان اور بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا سے بی جے پی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ نریندرمودی کی تقریب حلف برداری میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کو مدعو نہیں کیا جائے گا۔