Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
لشکر جھنگوی نے کراچی میں‌ پنجے گاڑھنے شروع کردیے، صوبائی وزیر کو جان سے مارنے کی دھمکی | زرائع نیوز

لشکر جھنگوی نے کراچی میں‌ پنجے گاڑھنے شروع کردیے، صوبائی وزیر کو جان سے مارنے کی دھمکی

کراچی: پی پی کے صوبائی وزیر نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں کالعدم تنظیم کی جانب سے قتل کی دھمکی دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کی جانب سے صوبائی وزیر امدا د پتافی کو واٹس ایپ پر دھمکی آمیز پیغام بھیجا گیا ۔دھمکی آمیز پیغام میں کہا گیا ہے کہ آپ کے پاس ایک دن باقی ہے۔

دھمکی کے ردعمل پر امداد پتافی کہنا ہے کہ میرا ایمان ہے کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ صوبائی وزیر نے دھمکی آمیز پیغام سے متعلق وزیر اعلی سندھ اور آئی جی کو آگاہ کردیا ہے۔

دوسری جانب بیرون ملک سے تاجروں کو بھتہ ادائیگی کے لیے آنے والی کالز سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، آئی جی سندھ کی سبربراہی میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جن ممالک سے کالز آئیں وہاں کے سفارت خانوں سے رابطہ کیا جائے گا۔

مختلف ملکوں میں سرگرم جرائم پیشہ گروہ نے گزشتہ 5 سال کے دوران کراچی کے31ڈاکٹرز اور 68 تاجروں سمیت 108 شہریوں سے بھتہ وصول کرنے کے لیے فون کیے۔ پاکستان یہ معاملہ بین الاقوامی فورم پر اٹھائے گا، سندھ پولیس کے شعبہ انسداد دہشت گردی نے اس سلسلے میں اب تک گزشتہ پانچ سال کا ریکارڈ یکجا کرلیا ہے اوراس پر کام جاری ہے۔

حکام کے مطابق بھتے کی وصولی، دھمکیوں اور معاملات طے کرنے کی فون کالز ساؤتھ افریقہ، افغانستان، برطانیہ، یورپ، دبئی، تائیوان، تھائی لینڈ اور دیگر ملکوں سے کی گئیں، آج تک اس سلسلے میں کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی اب پاکستانی ادارے بین الاقوامی اداروں سے اپنے شہریوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعات پر سوالات بھی اٹھائیں گے۔