کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہاہے کہ 2018 کا الیکشن فکس تھا،آج کے دن ایک جعلی وزیراعظم کو قانونی طریقے سے نکالا گیا،آج بھی عمران خان کو ایک اہم جگہ سے حمایت حاصل ہے۔
وزیر اطلاعات سندھ نے کہاکہ قاسم سوری کہتے ہیں الیکشن کمیشن ٹھیک کام نہیں کرتا،جب الیکشن کمیشن کام کرتا ہے تو اس کو کام نہیں کرنے دیا جاتا۔
ان کاکہناتھا کہ ان کی پوری سیاست کرپشن میں ڈوبی ہوئی ہے،بی آر ٹی پشاور پوری پی ٹی آئی کو بے نقاب کرنے کیلئے کافی ہے۔
آج بھی عمران خان کو ایک اہم جگہ سے حمایت حاصل ہے،شرجیل میمن
