Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی:‌ تحریک اہل حدیث کے سربراہ داماد سمیت ایک ہفتے سے لاپتہ | زرائع نیوز

کراچی:‌ تحریک اہل حدیث کے سربراہ داماد سمیت ایک ہفتے سے لاپتہ

کراچی: تحریکِ اہل حدیث پاکستان کے سربراہ اور جامع مسجد بیت الحمد کے خطیب مولانا محمد شریف حصاروی کو داماد سمیت پولیس نے گرفتار کیا البتہ ایک ہفتہ گزر جانے کے بعد بھی دونوں لاپتہ ہیں۔

جنگ اخبار کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق تحریکِ اہلحدیث پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جامع مسجد بیت الحمد کے امام و خطیب مولانا محمد شریف حصاروی اور ان کے داماد متین مبینہ پولیس حراست میں لیے جانے کے ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود پراسرار طور پر لاپتہ ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مولانا محمد شریف حصاروی کے داماد عبدالباسط نے بتایا کہ متعدد پولیس موبائلز میں سوار  باوردی اہلکار  اور  3 کاروں میں سادہ لباس افراد 5 دسمبر کی صبح فجر کی نماز سے قبل گرفتار کر کے لے گئے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں کو کورنگی نمبر 3 سیکٹر 2/ 34 میں واقع مرکزی جامع مسجد بیت الحمد اہل حدیث کے باہر سے گرفتار کیا گیا، امام و خطیب محمد شریف ہزاروی اور ان کے داماد متین کو کچھ معلومات لینے کے حوالے سے باہر بلوایا۔ اہلکار دونوں کو سرکاری گاڑیوں میں بٹھا کر ساتھ لے گئے، جب ان اہلکاروں کو مسجد میں بیٹھ کر معلومات لینے کے لیے کہا گیا تو انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ فکر نہ کریں، انہیں واپس پہنچا جائیں گے۔

عبدالباسط کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس روز دوپہر تک اپنے سسر کی واپسی کا انتظار کیا مگر جب وہ واپس نہیں آئے تو انہوں نے کورنگی تھانے میں اس واقعے کی اطلاع دی۔ عبدالباسط کے مطابق کورنگی پولیس نے لاعلمی ظاہر کی جس پر انہوں نے تھانے میں درخواست دے دی ہے۔

اہلِ خانہ کے مطابق انہوں نے آئی جی سندھ سمیت متعلقہ پولیس افسران کے پاس درخواستیں جمع کرائی ہیں، دیگر اداروں سے بھی معلومات کی ہیں مگر ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود مولانا شریف حصاروی اور داماد کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللّٰہ چاچڑ نے اس بارے میں استفسار پر لاعلمی ظاہر کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی انکوائری کرا رہے ہیں۔