Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کے الیکٹرک کے سب اسٹیشن سے کیبل چوری | زرائع نیوز

کے الیکٹرک کے سب اسٹیشن سے کیبل چوری

کراچی : کراچی کے علاقے صدر میں کے الیکٹرک کے سب اسٹیشن کے تالے توڑ کر نامعلوم ملزمان کیبل چوری کر کے لے گئے جس کے بعد ہاشو سینٹر اور آس پاس کی مارکیٹیں بجلی سے محروم ہیں۔کراچی ساوتھ کے پریڈی تھانے کے ایس ایچ او انسپکٹر سجاد خان کے مطابق واردات صبح 6 بجے اور 7 بجے کے درمیان ہوئی۔

عینی شاہدین اور چوکیداروں کے مطابق دو لوڈر گاڑیوں میں نامعلوم افراد آئے جنہوں نے کے الیکٹرک کے شناختی کارڈز گلے میں لٹکائے ہوئے تھے۔ملزمان مرمت کا کام کرنے کے بہانے سب اسٹیشن میں گھسے اور بجلی بند کر کے علاقے میں سپلائی کے ہیوی اور قیمتی کیبلز نکال کر گاڑیوں میں بھر کر لے گئے۔دکانداروں کے مطابق ہاشو سینٹر اور اطراف کی تمام مارکیٹوں میں بلیک آئوٹ ہوگیا ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق کچھ عرصہ قبل ایم اے جناح روڈ کی ایک بڑی مارکیٹ کے سب اسٹیشن میں بھی اسی طرح کی واردات ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق کوشش کے باوجود کے الیکٹرک کا عملہ مقدمہ درج نہیں کراتا جس کی بنیاد پر انہیں شبہ ہے کہ مبینہ طور پر کے الیکٹرک کی کچھ کالی بھیڑیں بھی ملزمان کے ساتھ ملی ہوئی ہیں۔