اسلام آباد: وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کوپنجاب اورکے پی میں انتخابات کیلئے اضافی14ارب روپے کے فنڈزدینے سے انکارکردیا۔ وفاقی وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کواضافی فنڈزفراہم نہ کرنے کے فیصلے سےبذریعہ خط آگاہ کردیا۔
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے ملکی معاشی حالات کومدنظررکھتے ہوئے اضافی فنڈزدینے سے انکارکیا ۔ ملک میں معاشی بحران اورسیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے فنڈزدرکارہیں،سخت اہداف مکمل کرنے کیلئے ملک آئی ایم ایف کے پروگرام کے مطابق چل رہاہے۔
وسیع ترملکی مفادمیں الیکشن کمیشن اضافی فنڈزطلبی کامطالبہ واپس لے۔جب ملکی معاشی حالات بہترہونگے تب اضافی فنڈزفراہم کردیئے جائینگے۔ قبل ازیںالیکشن کمیشن نے دونوں صوبوں میں انتخابات کیلئے 14ارب روپے کے اضافی فنڈزمانگے تھے۔
