Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
مہتاب عباسی سے ن لیگ سے علیحدگی کی اطلاعات کو رد کردیا | زرائع نیوز

مہتاب عباسی سے ن لیگ سے علیحدگی کی اطلاعات کو رد کردیا

ایبٹ آباد : مسلم لیگ ن کے نائب صدرسردارمہتاب عباسی نے پارٹی چھوڑنے کی خبروں کی تردید کردی۔سردار مہتاب عباسی نے پریس کانفرنس میں وزیراعظم شہبازشریف اورپارٹی کوکڑی تنقیدکانشانہ بناڈالا۔

ایبٹ آبادمیں ورکرزسے خطاب اورمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے سردارمہتاب عباسی نے کہاکہ شہبازشریف اورپی ڈی ایم ملک کوتباہی کی طرف لے کرجارہے ہیں،موجودہ معاشی تباہی کی بڑی ذمہ داری موجودہ حکومت پرآتی ہے،وزیراعظم شہبازشریف کانام ہرجگہ بدنامی سے لیاجائیگا، عمران کی حکومت ختم کرنا غلط فیصلہ تھا، سارا گند اپنے ذمے لے لیا گیا، ملکی حالات پر مزید خاموش نہیں رہنا، معیشت تباہی کے دہانے پر ہے، ملک کے فیصلے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کر رہے ہیں، سیاسی جماعتیں صرف اپنے ذاتی مفاد کیلئے کام کر رہی ہیں،سب جماعتوں میں عقل و دانش والے لوگ پارلیمنٹ میں نہیں جارہے، عوام اب جماعتوں کی غلامی نہ کریں، لوگ گھروں سے نہ نکلے تو شدید طوفان آئے گا۔

سردارمہتاب عباسی نے کہامریم نواز کے آج کے ورکرزکنونشن کیلئے دعوت نہیں دی گئی، مریم نواز شریف کی بیٹی ہے، آمد پر احتجاج نہیں کرینگے،شادی ہال میں مریم نواز کا پروگرام رکھنا پارٹی کو دفن کرنے کے مترادف ہے،سردار مہتاب نے مسلم لیگ ن کی صوبائی تنظیم کوبھی تحلیل کرنے کامطالبہ کردیااورکہا مسلم لیگ ن کی صوبائی قیادت کونہ ہٹایاتوپارٹی ختم ہوجائیگی،صوبے میں ن لیگ کا مکمل خاتمہ ہو چکا،میں پارٹی نہیں چھوڑرہا،پارٹی کے اندررہ کراپنی آوازبلندکرتا رہوں ۔