Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اذان کی حمایت میں‌ اداکارہ کا بیان، بھارتی تلملا گئے | زرائع نیوز

اذان کی حمایت میں‌ اداکارہ کا بیان، بھارتی تلملا گئے

ممبئی: سونو نگم کا اذان سے متعلق بیان بھارتی ادکار نہ بھول سکے، حال ہی میں بھارتی اداکارہ کالکی کوچلن نے اذان سے متعلق ایک ویڈیو جاری کی جس میں اذان کی حمایت کی گئی ہے۔

انٹرنیٹ پر جاری ویڈیو میں کالکی کوچلن نے کہا ہے کہ اذان کو شور قرار دینا کسی طرح بھی صحیح نہیں۔ بھارتی گلوکار سونونگم کی ٹویٹس سے شروع ہو نے والے ریمارکس کے بعد جس میں انہوں نے اذان کو شور قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ آخربھارت میں یہ جبری مذہب پرستی کب ختم ہوگی ان کے پیغامات نے بھارت سمیت دنیا بھر میں مقیم تمام مسلمانوں کے جذباتوں کو مجروح کردیا تھا تاہم بعد میں انہیں اپنے بیانات پر معافی مانگنی پڑی تھی۔

سونونگم کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دیگرفنکاروں کی جانب سے بھی مختلف بیانات سامنے آئے اور اب ایک اور نامور اداکارہ کالکی کوچلن کااذان سے متعلق بیان سامنے آیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کالکی نے حال ہی میں شور کے نام سے ایک ویڈیو ریلیز کی ہے

جس میں انہوں نے بتایاکہ بھارت میں رہنے والے لوگوں کو روزانہ کس قسم کی آوازوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جس علاقے میں رہتی ہیں وہاں ہروقت شور ہوتا رہتا ہے، کیونکہ وہاں مسجد، مندر، چرچ ، مختلف اشیا فروخت کرنے والے لوگ اور بہت زیادہ ٹریفک ہوتا ہے جہاں سے ہروقت شور کی آوازیں بلند ہوتی رہتی ہیں لیکن اذان کی آواز کو بنیاد بناکر اسے شور قرار دینا صحیح نہیں ہے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اپنے آس پاس موجود دیگر آوازوں پر تو اپنی آواز بلند نہیں کرتے لیکن کبھی کبھی کسی ایک چیز کو موضوع بناکر ملک میں نیا تنازعہ کھڑا کردیتے ہیں جیسے کچھ عرصہ قبل سونونگم نے کیا۔