Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کلفٹن : تیزرفتارکارالٹنےسےایک جاں بحق، خواتین سمیت 5 زخمی | زرائع نیوز

کلفٹن : تیزرفتارکارالٹنےسےایک جاں بحق، خواتین سمیت 5 زخمی

کراچی: کراچی میں کلفٹن بلاول چورنگی کے قریب تیز رفتار کار الٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کلفٹن میں بلاول چورنگی کے قریب تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر لگے کھمبے سے ٹکرانے کے بعد قلابازیاں کھاتی ہوئی فٹ پاتھ سے جالگی۔حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے جن میں 2 خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد ایک ہی گھر کے ہیں جن کا تعلق ماڑی پور روڈ، مچھر کالونی سے ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے فرد کی شناخت 35 سالہ شہباز سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں مبشر 18 سالہ، جاں بحق شہباز کی بیٹی صالحہ شامل ہے جبکہ ایک خاتون اور 2 بچوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔