ایک لاکھ سعودی ریال اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی: پاکستان کسٹمزنے کراچی ایئرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے مسافرکے قبضے سے ایک لاکھ سعودی ریال برآمد کرلئے جنہیں وہ ریاض اسمگل کرنیکی کوشش کررہا تھا۔

ترجمان پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کے مطابق حسن گل نامی مسافرکراچی سے سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 709 سے ریاض کیلئے سفر کررہا تھا۔

پاکستان کسٹمزایئرپورٹ کلکٹریٹ کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈیپارچرلاؤنج میں تعینات عملے نے مسافرکے پاس موجود ایک لاکھ سعودی ریال ضبط کئے جو 27 ہزارامریکی ڈالرکے مساوی ہیں،ترجمان کے مطابق مسافرنے یہ رقم اپنے بیگ میں چھپائی ہوئی تھی،مسافر کیخلاف کسٹم ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔