Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
شاداب خان کا سابق کوچ ثقلین مشتاق کی بیٹی سے نکاح | زرائع نیوز

شاداب خان کا سابق کوچ ثقلین مشتاق کی بیٹی سے نکاح

لاہور: قومی آل راؤنڈر شاداب خان نے نکاح کرلیا جس کی اطلاع انہوں نے اپنے مداحوں کو ٹوئٹر پر دی۔ان کا نکاح پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی بیٹی سے ہوا ہے جس میں صرف قریبی رشتے دار ہی شریک ہوئے ۔

اپنے ٹویٹ میں شاداب خان نے لکھا کہ’’الحمد اللہ آج میرا نکاح تھا‘‘، یہ میری زندگی کا بہت بڑا دن تھا اورایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے، برائے مہربانی میرے انتخاب اور میری اہلیہ اور ہمارے خاندان کا احترام کریں۔ا نہوں نے مزید لکھاکہ ’میں اپنے مینٹور ثقلین مشتاق کے خاندان کا حصہ بن رہا ہوں جب میں نے کرکٹ کھیلنی شروع کی تب سے میں اپنی نجی زندگی کو علیحدہ رکھنا چاہتا تھا، میری فیملی نے بھی اسی عمل کو ترجیح دی ہے، میری اہلیہ کی بھی یہی خواہش ہے، وہ چاہتی ہیں کہ ان کی زندگی نجی ہی رہے۔

انہوں نے لکھاکہ میں آپ سب سے مؤدبانہ گزارش کرتا ہوں کہ میری نجی زندگی میں مداخلت نہ کی جائے ۔پھر بھی اگر آپ سلامی بھیجنا چاہتے ہیں تو میں اکاؤنٹ نمبر بھیج دوں گا۔