Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
میئر کراچی ہمارا، ملک میں اگلی حکومت پی پی کی ہوگی، قائم علی شاہ | زرائع نیوز

میئر کراچی ہمارا، ملک میں اگلی حکومت پی پی کی ہوگی، قائم علی شاہ

کراچی : سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کواقتدار سے کسی نے نہیں نکالا بلکہ انکے اپنے کرتوں نے نکالا اور اب قومی اداروں پر تنقید کرکے اب عوام کے سامنے معصومیت کے آنسو بہانے کاناٹک کررہا ہے ،ان شااللہ آئندہ عام انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر وفاق اور صوبوں میں حکومت بنائےگی۔

انھوں نے سچل انجمن تاجران کے سرپرست اعلی نظیراحمد پھلپھوٹہ کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان شاءاللہ کراچی میں پاکستان پیپلزپارٹی کا میئر ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ تاجرملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں اور سندھ حکومت کی کوشش کہ تاجروں کے بنیادی مسائل ترجیحی بینادوں پر حل کیے جائیں۔

تقریب میں ایم این اے ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی کی سالگرہ کابھی کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر منیرمنگی ,مظہرخان,ابرار سومرو, ناصر بلوچ ودیگر بھی موجودتھے۔