کراچی: روبیکس کیوب ایک ایسا تھری ڈی پزل ہے جسے حل کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں لیکن کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوان ایان نے صرف 9 سیکنڈز میں اس کیوب کو حل کرکے پاکستان روبیکز کیوب چیمپئن شپ جیت لیا۔ایان15 سال کے ہیں اور انہیں کیوبنگ کا بہت شوق ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ میں 2018 سے کیوبنگ کرہا ہوں، اس کو حل کرنے کے مختلف طریقے ہیں جسے سیکھنے کے لئے بہت پریکٹس کرنی پڑتی ہے، مجھے لگتا ہے کیوبنگ کرنے سے میری پرابلم سولونگ سکلز، ذہنی صلاحیت، انگلیوں کی تیز حرکت ، مسل کنکشن وغیرہ بہتر ہوتا ہے۔
کراچی میں پہلی بار ملکی سطح پر روبیکس کیوب چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا جس میں مختلف شہروں سےتقریباً 250 کیوبنگ کے ماہر بچوں نے حصہ لیا جس میں ایان 13-16 کی کیٹگری میں کامیاب رہے۔
