Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
وزارت خارجہ کی بریفنگ، غیر ملکی سفیر وں کا سکیورٹی پر اظہار اطمینان | زرائع نیوز

وزارت خارجہ کی بریفنگ، غیر ملکی سفیر وں کا سکیورٹی پر اظہار اطمینان

اسلام آباد:اسلام آباد کے سکیورٹی انتظامات بہتر ، غیر ملکی شہری آزادانہ نقل و حرکت کر سکتے ہیں، پاکستانی حکام نے غیر ملکی سفراء اور ڈپلومیٹس کو اسلام آباد میں سکیورٹی انتظامات پر مفصل بریفنگ دیدی‘‘۔

جمعہ کوملک کی موجود سیکیورٹی صورتحال کے معاملے پروزارت خارجہ میں سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری داخلہ اور سکیورٹی حکام کی جانب سے میں 100 سے زائد غیر ملکی سفرا اور ڈپلومیٹس کو بریفنگ دی گئی۔

پاکستانی حکام کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد کے سکیورٹی انتظامات بہتر ہیں، غیر ملکی شہری آزادانہ نقل و حرکت کر سکتے ہیں،حکام کی جانب سے مختلف سفرا کے سوالات کے جوابات بھی دیئے گئے،ساتھ ہی سیکٹر آئی ٹین دھماکے میں تحقیقات کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا، سفارتکاروں نے بریفنگ کو تسلی بخش قرار دیدیا۔

اس موقع پر آئی جی اسلام آباد ناصر اکبر خان نے بھی سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا۔