Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بلدیہ شرقی، ٹھیکیدار مافیا کی بلیک میلنگ کا خوفناک انکشاف | زرائع نیوز

بلدیہ شرقی، ٹھیکیدار مافیا کی بلیک میلنگ کا خوفناک انکشاف

ڈسٹرکٹ ایسٹ: ٹھیکیدار مافیا نے من پسند ٹھیکے نہ ملنے پر بلیک میلنگ شروع کردی

کراچی: ضلع شرقی میں ٹھیکیداری کرنے والے افراد میں سے بعض ٹھیکے داران نے ٹھیکے نہ ملنے پر بلدیہ شرقی میں شفافیت کےعمل پرتنقید اور شفافیت کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش شروع کردی، میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی شعیب احمد ملک کی تعیناتی کے بعد سے قانونی دائرہ کار میں سر انجام دینے کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ شرقی کی جانب سے ترقیاتی فنڈز کے درست استعمال کو یقینی بنانے میں مصروف افسران کو مخصوص ٹھیکے داروں کی جانب سے بلاوجہ تنقید کا نشانہ بنانے کا عمل جاری، شفاف طریقے سے ٹھیکے الاٹ کئے جانے کے عمل کے دوران بعض ٹھیکے داران نے ٹھیکے نہ ملنے پر ایگزیکٹیو انجینئر اقبال احمد ملاح پر تنقید کے نشتر برسانے شروع کر دئیے ہیں کہ انہوں نے ٹھیکوں میں بندر بانٹ کی ہے جبکہ حقائق اس کے منافی ہیں میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی شعیب احمد ملک کی تعیناتی کے بعد سے ہر کام کو صاف ستھرے اور قانونی دائرہ کار میں سر انجام دینے کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں جس پر کرپٹ سسٹم کے حامل ٹھیکے دار سمیت شفاف سسٹم کے خلاف لوگ خائف دکھائی دے رہے ہیں۔

ان کی کوشش ہے کہ اس عمل کو سبوتاژ کیا جائے اقبال احمد ملاح سمیت دیگرانجنئیرنگ ڈیپارٹمنٹ کے افسران احکامات کی پاسداری اور شفاف طریقے سے کام کرنے کے باوجود تنقید کے نشتر سہنے پر مجبور ہیں لیکن اس کے باوجود ان کا عزم ہے کہ عوام کو سہولیات پہنچانے کیلئے ہر کڑوی گولی کو نگلنے کو تیار ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ تنقید، تعمیر کے پہلو سے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے بلاوجہ تنقید بگاڑ پیدا کر رہی ہے.


نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔