Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ذرائع نیوز پر فیس بک کا بے بنیاد الزام، بنا نوٹس پیج اور اکاؤنٹس بلاک | زرائع نیوز

ذرائع نیوز پر فیس بک کا بے بنیاد الزام، بنا نوٹس پیج اور اکاؤنٹس بلاک

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے ذرائع نیوز کے آفیشل پیج اور ایڈمن اکاؤنٹس کو بغیر کسی نوٹس کے بلاک کردیا۔

فیس بک کی جانب سے یہ اقدام گزشتہ شپ 11:30 کے قریب کیا گیا، جس کے بعد تکنیکی ٹیم نے پیج کو ریکور کرنے کی کوشش کی مگر ایڈمن اکاؤنٹس ہی یکے بعد دیگرے بلاک کردیے گئے۔ ادارے کی جانب سے فیس بک کو ای میل لکھی گئی جس میں انہوں نے بتایا کہ ’ذرائع نیوز نے پالیسی کی خلاف ورزی کی اور ایسا مواد شیئر کیا جو تشدد پر مبنی ہے‘۔

ذرائع نیوز ایک بار پھر یہ واضح کرنا چاہتا ہے کہ ہمارے ادارے کا قیام 2015 کے آخر میں ہوا، ہمارا کسی سیاسی مذہبی جماعت سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی کوئی مقاصد ہے، ہم بس عوام کی آواز ، مسائل کو اعلیٰ حکام اور دنیا کے سامنے لانے کی جدوجہد میں ہمہ تن گوش ہیں۔

ذرائع نیوز فیس بک کے بے بنیاد الزام کی سختی سے مذمت کرتا اور تردید کرتا ہے۔ ہم چونکہ بہت ہی مختصر وسائل کے ساتھ کام کررہے ہیں اس لیے آپ قارئین اور ذرائع نیوز کے صارفین سے فیور مانگتے ہیں، اگر کوئی اس حوالے سے مہارت رکھتا ہے تو وہ ہمیں ٹویٹر پر ZarayeNews@ کے ڈی ایم پر آگاہ کرے یا پھر ای میل web.zaraye@gmail.com پر اپنی تجاویز بھیجے، ادارہ آپ کا شکر گزار رہے گا۔

ہمارے فیس بک پیج یا ایڈمن اکاؤنٹس سے کبھی کوئی پرتشدد یا جذبات کو بھڑکانے والی پوسٹ نہیں کی گئی۔

ذرائع نیوز پر پابندی، ٹویٹر انتظامیہ کی ای میل موصول، لنک شیئرنگ بلاک

نوٹ: ادارہ یہ بھی وضاحت کرنا چاہتا ہے کہ ہمارا کسی جماعت، ادارے یا گروہ سے کوئی تعلق نہیں، ہم خبر کو مصدقہ ذرائع سے حاصل کر کے قارئین تک پہنچاتے ہیں، ہمارا کام بس صحافت ہیں کسی کی دل آزاری نہیں، البتہ اگر کسی خبر سے آپ کو تکلف پہنچے یا کوئی مسئلہ ہو تو ہم سے بذریعہ ای میل web.zaraye@gmail.com ، ہمارے فیس بک یا ٹویٹر اکاؤنٹ پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

ہم صحافت کو زندہ رکھتے ہیں اور اس کے لیے جدوجہد کرتے رہیں گے۔