Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
JUD leader and hafiz saeeds brother in law Abdul rehman makki arrest

جماعت الدعوۃ کے مرکزی رہنما اور حافظ سعید کے برادر نسبتی عبدالرحمان مکی گرفتار

اسلام آباد: وزارتِ داخلہ نے جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے برادر نسبتی کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزراتِ داخلہ اور پنجاب پولیس نے اہلحدہث مقرر اور عالم دینِ عبدالرحمان مکی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں گوجرانوالہ سے حراست میں لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عبدالرحمان مکی پر سنگین الزامات ہیں جن کی تفصیل وزارتِ داخلہ کے حکام تاحال منظر عام پر نہیں لائے۔ عبدالرحمان مکی طویل عرصے سے جہادی تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ ہیں وہ بانی اراکین میں شامل اور افغان جنگ کے غازی ہیں۔

عبدالرحمان مکی کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے برادر نسبتی ہیں۔ وہ کالعدم جماعت الدعوۃ کے نائب امیر ،سیاسی اور خارجہ امور کے نگران بھی ہیں۔