Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
Famous Drama Director Syed Atif Hussain has passed away

کراچی سے ایک اور باصلاحیت شخص رخصت ہوا

کراچی سے تعلق رکھنے والے سینئر اور معروف ڈرامہ ڈائریکٹر سید عاطف حسین گردے ناکارہ ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئے، وہ گزشتہ دو روز سے آغا خان اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے۔

اہل خانہ کے مطابق عاطف حسین گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے وہ ڈائیلاسسز پر زندگی بسر کررہے تھے انہیں رمضان المبارک کے آغاز پر آغا خان اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

عاطف حسین نے آر وائی کے معروف ڈرامے ’ببن خالہ کی بیٹیاں‘ میں بھی ہدایت کاری کی تھی علاوہ ازیں انہوں نے متعدد ڈرامے بھی ڈائریکٹ کیے جن میں زندگی دھوپ تم گھنا سایا، ایک تمنا لاحاصل، بے قصور وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ انہیں دو روز تک نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا، اب سے کچھ دیر قبل ڈاکٹرز نے اُن کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عاطف حسین کا انتقال گردے فیل ہونے کی وجہ سے ہوا۔

مرحوم کی نمازجنازہ کل بعد نماز عصررحمانیہ مسجدطارق روڈپرادا جائے گی۔

ان کے انتقال کی خبر سنتے ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کے لیے تعزیتی پیغامات آنے شروع ہوگئے۔