کراچی: نیشنل ہائی وے موٹر وے پولیس کی جانب سے مسافروں کی لیے اسمارٹ ایپلیکیشن متعارف کرادی گئی جسے گوگل پلے اسٹور سے بالکل مفت ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
موٹر وے پولیس کی جانب سے NHMP Humsafar نامی ایپلیکیشن انڈروائید اور آئی فون استعمال کرنے والے افراد باآسانی حاصل کرسکتے ہیں۔ ایپلیکیشن میں ایمر جنسی صورتحال سے آگاہ کیا جاسکتا ہے ۔ مسافر کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے فوری رابطہ بھی کرسکیں گے ۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایپلیکیشن کے ذریعے مسافروں کو راستوں کی آگاہی بھی مل سکی گی جبکہ انہیں ایمرجنسی کال اور روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں کا بھی پتا چل سکے گا۔
ایپ درج ذیل لنک پر سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.oraspvtltd.nhmpinteractiveapp&hl=en
