Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
رینجرز کی کارروائی، ایم کیو ایم لندن کا تاشفین علی گرفتار | زرائع نیوز

رینجرز کی کارروائی، ایم کیو ایم لندن کا تاشفین علی گرفتار

پاکستان رینجرز(سندھ) نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیادپر لانڈھی کے علاقے میں کارروائی کر تے ہوئے بھتہ خوری میں ملوث ملزم تاشفین علی کو گرفتار کیا جس کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔ ملزم ایم کیو ایم لندن یونٹ 86 لانڈھی کا یونٹ انچارج رہ چکا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم تاشفین علی نے اعتراف کیا کہ وہ لانڈھی سیکٹر کے سابقہ انچارج منظور لمبا کے حکم پر لانڈھی اور کورنگی کی مختلف مارکیٹوں اور فیکٹریوں سے بھتہ وصول کرتا رہا ہے۔اس سلسلے میں ملزم نے اپنے یونٹ کے علاقے کو 7 پول میں تقسیم کیا ہوا تھا اور ہر پول میں 8 سے 10 لڑکے بھتہ لیتے تھے۔ ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ وہ حال ہی میں ایم کیو ایم لندن کو فعال رکھنے میں مصروف عمل بھی تھا۔

ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن اور مسروقہ سامان بھی بر آمدکر لیا گیا ہے اور ملزم کو قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔