Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی اور حیدرآباد کا میئر جیالا ہوگا تو کیا قیامت ٹوٹ پڑے گی؟ بلاول | زرائع نیوز

کراچی اور حیدرآباد کا میئر جیالا ہوگا تو کیا قیامت ٹوٹ پڑے گی؟ بلاول

کراچی: پیپلز پارٹی کےچیئرمین،وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے بلدیاتی الیکشن شیڈول کو مسترد کرتے ہیں اور سندھ حکومت سے کہتا ہوں کہ فوراً ہائیکورٹ میں ضمنی الیکشن شیڈول کو چیلنج کریں۔انہوں نے کہاکہ سندھ کے دیگر شہروں میں بھی دل کے مفت علاج کی سہولیات دیں گے،این آئی سی وی ڈی یورپ بھارت کےاسپتالوں کا مقابلہ کر سکتا ہے،کچھ لوگوں کا دعوی ہے کہ وہ 30 سال سے جدوجہد میں لگے ہوئے ہیں اور میں 30 سال کی عمر کا ہوا تو دنیا کا سب سے بڑا مفت علاج کا سینٹر بنا دیا۔

کراچی کے علاقے کورنگی میں دنیا کے سب سے بڑے امراض قلب کے ’’ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز‘‘ اسپتال کی سنگ بنیاد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی الیکشن کا شیڈول دینا مذاق ہے،تاریخ میں پہلی مرتبہ پیپلزپارٹی نےحیدرآباد میں کلین سوئپ کیا جبکہ کراچی میں پیپلزپارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری، الزام لگاتے تھے کہ پیپلزپارٹی بلدیاتی الیکشن نہیں چاہتی لیکن پیپلزپارٹی نے محنت کے بعد کراچی کا الیکشن جیتا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد میں جیالا میئر ہوگا تو کیا قیامت ٹوٹ پڑے گی؟ اب ان کو ہضم نہیں ہو رہا کہ کراچی کا میئر پیپلزپارٹی کا ہو لیکن جلد کراچی میں جیالا میئر ہو گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہم انسانیت کی بنیاد پر علاج کرتے ہیں، این آئی سی وی ڈی ہر صوبے میں پوری قوم کے لیےماڈل بننا چاہیے اور آگر دوسرے صوبے چاہیں تو ندیم قمر ان کو دینے کو تیار ہیں۔ لوگ کہتے ہیں کہ اختیارات کی منتقلی اور 18ویں ترمیم سے کیا ملااسکا جواب این آئی سی وی ڈی ہے۔انہوں نے کہاکہ انتہا پسندی، دھونس، نفرت اور تقسیم کی سیاست چھوڑ دیں اور آج کل یہ اپنی نفرت انگیز سیاست چلا رہے ہو تو اپنا نقصان کر رہے ہو۔

تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، سینیٹر نثار کھوڑو، ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی سی وی ڈی ڈاکٹر ندیم قمر، تمام صوبائی وزراء، سفارتکاروں، ایم پی اے اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی جبکہ کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز 40 ایکڑ کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے، جو مین کورنگی روڈ کے ساتھ شاہ فیصل کورنگی روڈ کے شمال میں واقع ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چیئرمین کو زیڈ اے بی کے نئے انسٹی ٹیوٹ اور اب تک صحت کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا اورکہا کہ لوگوں کے لیے دل کے معیار کی دیکھ بھال اور علاج میں NICVD کی قابل ستائش کامیابی کے بعد12 سوبستروں پر مشتمل زیڈ اے بی انسٹی ٹیوٹ کا قیام سندھ حکومت کی ایک اور بڑی کامیابی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ زیڈ اے بی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز دنیا کا سب سے بڑا کارڈیک سینٹر ہو گا، جو کراچی کی 20 ملین کی متوقع آبادی کو پورا کرے گا۔ ملک کے باقی حصوں میں بھی. “یہ جدید ترین کمپلیکس سات عمارتوں پر مشتمل ہوگا، جس کا کل رقبہ 2,400,000 مربع فٹ ہوگا اوریہ جدید ترین طبی ٹیکنالوجی سے لیس ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ خصوصی کارڈیک طبی خدمات پیش کرے گا، بشمول 16 بڑے اور چھوٹے آپریٹنگ کمرے، 18 کارڈیک کیتھ لیبز، دو ایم آر آئی لیبز، چار سی ٹی لیبز، اور امیجنگ کے طریقہ کار کی تحقیق کی سہولت فراہم کرے گا۔

قبل ازیں وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے صوبائی حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی صحت کی خدمات کے بارے میں بتایا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم قمر نے ZAB انسٹی ٹیوٹ کے پراجیکٹ اور NICVD اور اس کے سیٹلائٹس کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔