کراچی: صوبائی حکومت نے سندھ کے 5 اضلاع میں طلباسےٹرانسپورٹرزکو50فیصدکرایہ لینےکی ہدایت جاری کردی اور اعلان کیا ہے کہ احکامات پر عمل نہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بدین،تھرپارکر،مٹھی،عمرکوٹ کےٹرانسپورٹرز50فیصدکرایہ لیں، ان اضلاع میں طلبہ تعلیم کا خرچہ بھی مشکل سےادا کرتےہیں،عمل نہ کرنیوالےٹرانسپورٹرزکی گاڑیوں کےپرمٹ منسوخ ہوں گے۔
