Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
نقیب اللہ قتل کیس، راؤ انوار کی ضمانت کا معاملہ | نقیب اللہ قتل کیس، راؤ انوار کی ضمانت کا معاملہ

نقیب اللہ قتل کیس، راؤ انوار کی ضمانت کا معاملہ

کراچی: انسدا دہشت گردی عدالت نے قبائلی نوجوان نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی ملزم راؤ انوار کی 2 مقدمات میں درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت کی جس کے دوران ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو  عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

عدالت نے ملزم کی دو مقدمات میں درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا، راؤ انوار پر نقیب اللہ کے قتل اور اغواء کے الزام سمیت دوسرے کیس میں دھماکا خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الزام ہے۔

نقیب اللہ قتل کیس کے تفتیشی افسرایس ایس پی ڈاکٹر رضوان کی میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ نقیب اللہ کیس کے مفرور ملزمان کی تلاش جاری ہے جو انتہائی بااثر ہیں اور ان سے متعلق معلومات حاصل کرنے میں مشکلات ہیں۔

ڈاکٹر رضوان نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں سے مفرور ملزمان کی سفری معلومات مانگی ہیں جو اب تک موصول نہیں ہوئیں جب کہ ہم نے تمام صورتحال سے عدالت کو آگاہ کیا ہے۔

تفتیشی افسر کا مزید کہنا تھا کہ مفرور ملزمان کی عدم گرفتاری میں راؤ انوار کا اثر و رسوخ بھی کار فرما ہے تاہم ہم نے ایمانداری سے شواہد اکھٹے کر کے عدالت میں جمع کرا دیے ہیں۔

ڈاکٹر رضوان نے کہا کہ راؤ انوار کی گرفتاری کے بعد لوگوں میں تحفظ کا احساس بڑھ گیا ہے، 13 جنوری کے بعد شہر میں انکاوئنٹرز اور اغواء برائے تاوان کی وارداتیں کم ہوئی ہیں۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔