Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پاکستان اورافغانستان کی دوطرفہ تجارت میں 34فیصد کا اضافہ | زرائع نیوز

پاکستان اورافغانستان کی دوطرفہ تجارت میں 34فیصد کا اضافہ

اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران پاک افغان دوطرفہ تجارت 34فیصد بڑھ گئی تاہم تجارتی توازن افغانستان کے حق میں رہا۔ جولائی تاجنوری کے دوران پاکستان کی درآمدات زیادہ اوربرآمدات کم رہیں۔ اس عرصہ کے دوران پاکستان کا افغانستان کے ساتھ تجارتی خسارہ 2کروڑ59لاکھ ڈالرز رہا، اس لئے تجارت افغانستان کے حق میں رہی۔

مالی سال 2022-23کے پہلے سات ماہ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان ایک ارب 20کروڑ ڈالرز کی تجارت ہوئی۔ جولائی تاجنوری افغانستان کے لئے برآمدات 58کرورڑ73لاکھ ڈالرز اورافغانستان سے درآمدات کا حجم 61کروڑ38لاکھ ڈالرز رہا۔

جولائی تاجنوری سالانہ بنیادوں پر افغانستان کے برآمدات میں 41فیصد اضافہ ہوا جبکہ رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں افغانستان کے لئے درآمدات میں 28فیصد اضافہ ہوا۔