لاہور کالج فار ومین یونیورسٹی میں ٹیچر کے انٹر کی طالبات کو دورانِ پریکٹیکل ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک طالبہ نے واقعہ شیئر کرتے ہوئے ٹیچر کی تصویر بھی شیئر کی جس میں ’’سر سلیم‘‘ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ پریکٹیکل کے دوران طالبات کو جنسی ہراساں کرتے ہیں۔
طالبہ نے بتایا کہ امتحان لینے والا ٹیچر طلبا کو امتحانی شیٹ دینے کے دوران اُن کے سینے پر ہاتھ لگاتا ہے اور جب لڑکیاں اس حرکت پر آواز اٹھائیں تو انہیں خاموش رہنے اور پرچہ کینسل کرنے کی دھمکی دیتا ہے۔
طالبہ کا کہنا ہے کہ سر سلیم کمرے میں اکثر طالبات کو بلا کر پریکٹیکل بھی لیتے اس دوران وہ نازیبا حرکات کرتے ہیں۔ جب لوگوں نے سوالات اٹھائے تو ایک اور طالبہ میدان میں آگئیں۔
https://www.instagram.com/tv/BzgccatHnL2/?utm_source=ig_web_copy_link