Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
کورنگی میں‌ پانی کی شدید قلت، ایم این اے نے اپنا کنکشن لگوا لیا، عوام مجبور |

کورنگی میں‌ پانی کی شدید قلت، ایم این اے نے اپنا کنکشن لگوا لیا، عوام مجبور

کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی میں پانی کی قلت شدت اختیار کرگئی اور حلقہ این اے 241 کے رکن اسمبلی نے بجائے عوام کے کام کرنے کے اپنے گھر پانی کا انتظام سنبھال لیا۔

ذرائع کی ٹیم کو ملنے والی شکایت کے مطابق کورنگی ڈھائی نمبر کے سیکٹر ڈی 33 میں پچھلے پانچ برس سے قلبِ آباد کا مسئلہ ہے، واٹر بورڈ کی لائن سے گھروں میں پانی نہیں آتا۔

حلقہ این اے 241 سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی جیلانی نے کنکشن کر کے اپنے گھر پانی کا تو انتظام کرلیا مگر عوام کے لیے کچھ نہ کیا اور مکین اپنی مدد آپ کے تحت فٹ پاتھ پر موٹریں رکھ کر پانی بھرنے پر مجبور ہیں۔

https://twitter.com/TrueLoverofPK/status/1148091921333661696