کراچی : ملک میں گیس و پٹرلیم مصنوعات کا بحران سندھ حکومت کا پٹرولیم کمپنی کی ازسرنو تشکیل کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ سندھ حکومت کا وفاق اور صوبوں کے درمیان قدرتی وسائل کا نیا معاہدہ کرنے کا مطالبہ گیس کی تقسیم کا معاہدہ ازسرنو تشکیل دیا جاۓ۔
وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے پٹرولیم کمپنی کی ازسرنو تشکیل کا فیصلہ کرلیا ہے مجوزہ سندھ پٹرولیم کمپنی شیل گیس کی تلاش کے لیے کام کرے گی یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہی ۔
امتیاز شیخ نے کہا کہ سندھ پٹرولیم کمپنی صوبے میں گیس و پٹرول کی تلاش کے لاٸسنس دے گی سندھ پٹرولیم کمپنی کو فعال کرنے، قواٸد و ضوابط کے حوالے سے سفارشات کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ نۓ گیس کے زخاٸر کے کی تلاش کے ساتھ موجودہ گیس زخاٸر کی تقسیم کی بھی نگرانی کی جاۓ گی۔
وزیر توانائی سندھ نے وفاق اور صوبوں کے درمیان قدرتی وسائل کا نیا معاہدہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوے کہا کہ گیس کی تقسیم کا ازسرنو معاہدہ تشکیل دیا جاۓ تاکہ صوبوں میں پاٸ جانے والی احساس محرومی کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکے۔
